رانا خالد محمود پیپلز پارٹی کے ضلعی کوآرڈینیٹر خانیوال مقرر
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی لیبر ونگ خانیوال کے ضلعی صدر چودھری ندیم عباس نے اے ڈی شہزاد ڈوگر، کامران عباس، مہر محمد عالم میٹہ، چودھری عدنان، ذیشان مسیح برادری، الطاف حسین اور دیگر پارٹی ساتھیوں کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے رہنما رانا خالد محمود ایڈووکیٹ کو ضلعی کوآرڈینیٹر خانیوال مقرر ہونے پر ان کے چیمبر میں جاکر مبارکباد دی۔
اس موقع پر پارٹی کارکنان نے رانا خالد محمود ایڈووکیٹ کو پھولوں کے ہار پہنائے اور خوشی میں مٹھائی تقسیم کی۔ چودھری ندیم عباس نے رانا خالد محمود ایڈووکیٹ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مخلص اور باہمت کارکن ہیں جو پارٹی ساتھیوں کے دکھ درد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوتے ہیں۔ انہوں نے جنوبی پنجاب پیپلز پارٹی کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ رانا خالد محمود ایڈووکیٹ کو ضلعی کوآرڈینیٹر کی ذمہ داری سونپنا پارٹی کارکنوں کیلئے حوصلہ افزا ہے ۔ انہوں نے ارشاد گادی کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے جنوبی پنجاب قیادت تک درست معلومات پہنچانے اور ایک کارکن کو اہم ذمہ داری سونپنے میں اپنا کردار ادا کیا۔ اس موقع پر کارکنوں نے رانا خالد محمود ایڈووکیٹ کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی امور کو مزید فعال بنانے کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments