لائن سٹاف کی حفاظت پر سمجھوتہ نہیں ہوگا: مشتاق اٹھنگل

لائن سٹاف کی حفاظت پر سمجھوتہ نہیں ہوگا: مشتاق اٹھنگل

سیفٹی واک اور سیمینار میں ملازمین کو حفاظتی آلات کے لازمی استعمال کی ہدایات

ملتان (خصوصی رپورٹر)سپرنٹنڈنگ انجینئر میپکو سرکل خانیوال ملک مشتاق احمد اٹھنگل کی زیر نگرانی سیکنڈ آپریشن سب ڈویژن خانیوال کے علاقے میں سیفٹی واک اور سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر لائن سٹاف کے زیر استعمال حفاظتی آلات کی چیکنگ کی گئی اور انہیں دورانِ کام حفاظتی اصولوں پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایات دی گئیں۔ سیفٹی واک کے دوران فیلڈ میں کام کرنے والے لائن سٹاف کو پرمٹ ٹو ورک، سیفٹی ایس او پیز، ہائی وولٹیج ڈیٹیکٹر کے استعمال، دونوں اطراف ارتھنگ سمیت دیگر حفاظتی اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ سیفٹی پریڈ کے دوران ملازمین کے حفاظتی سامان اور آلات کا معائنہ بھی کیا گیا جبکہ انہیں دورانِ ڈیوٹی حفاظتی جیکٹس، ہیلمٹ، دستانے ، سیفٹی بیلٹ اور دیگر آلات لازمی استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی۔

 سیفٹی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سپرنٹنڈنگ انجینئر میپکو سرکل خانیوال ملک مشتاق احمد اٹھنگل نے کہا کہ ملازمین کی حفاظت میپکو کی اولین ترجیح ہے ، اس لئے بجلی کی لائنوں پر کام کرتے وقت حفاظتی ضابطوں پر کسی صورت سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔ ہر لائن ورکر اپنی اور اپنے ساتھیوں کی حفاظت یقینی بناتے ہوئے فرائض انجام دے تاکہ بحفاظت اپنے گھر واپس پہنچ سکے ۔ انہوں نے کہا کہ محفوظ کارکن ہی مضبوط کمپنی کی بنیاد ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...