دہشتگردی میں ملوث عناسر کا سراغ لگانا ہوگا، شاہد غوری

دہشتگردی میں ملوث عناسر کا سراغ لگانا ہوگا، شاہد غوری

نوجوانوں کو انتہاپسندی سے محفوظ رکھنے کیلئے تعلیم، تربیت ، رہنمائی ضروری

ملتان (کرائم رپورٹر)نائب سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاہد غوری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی اور دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچانا ہوگا، غیر ملکی دشمنوں کا سراغ لگا کر انہیں ختم کرنا ہوگا۔ تحفظ حرمین شریفین عالم اسلام کی اولین اور مشترکہ ذمہ داری ہے جبکہ فلسطین سمیت کمزور اسلامی ریاستوں کا دفاع سب پر لازم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیرتِ مصطفی ﷺ کی روشنی میں نسل نو کو درپیش فکری، اخلاقی اور معاشرتی مسائل کا متوازن اور عملی حل پیش کرنا ہوگا، نوجوانوں کو فرقہ واریت، انتہاپسندی اور گمراہ کن نظریات سے محفوظ رکھنے کیلئے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔ دینی طبقات اتحاد، اخوت، امن اور رواداری کے فروغ میں بھرپور کردار ادا کریں ۔

اور نوجوان نسل میں اعلیٰ اخلاق، دیانت اور اتحادِ امت کا شعور اجاگر کیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی صدر پاکستان سنی تحریک شمالی پنجاب محمد زاہد حبیب قادری، علامہ ریاض الرحمن صدیقی، علامہ قاسم موہڑوی، چودھری بابر جمشید، محمد اویس قادری اور دیگر موجود تھے ۔ محمد شاہد غوری نے مزید کہا کہ سیرتِ طیبہ ﷺ فرد، خاندان، معاشرے اور ریاست کی اخلاقی و اجتماعی تعمیر کا بہترین نمونہ ہے ، نئی نسل کی کردار سازی کیلئے سیرتِ رسول اکرم ﷺ کی تعلیمات کو عملی زندگی کا حصہ بنانا ہوگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...