نرسری کے باہر کھڑی موٹرسائیکل چور لے اڑے

 نرسری کے باہر کھڑی  موٹرسائیکل چور لے اڑے

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ چک نمبر 525 ٹی ڈی اے میں نرسری کے باہر سے شہری کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی، پولیس نے مقدمہ درج کرکے نامعلوم ملزم کی تلاش شروع کردی۔

تفصیل کے مطابق مشتاق حسین شاہ اپنی یونیک 70 موٹرسائیکل نرسری کے باہر کھڑی کرکے پودوں کی خریداری کیلئے اندر چلا گیا۔ خریداری سے فارغ ہوکر واپس آیا تو موٹرسائیکل غائب تھی۔ مدعی نے اہل علاقہ کے ہمراہ موٹرسائیکل کی تلاش کی، تاہم اس کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔ مشتاق حسین شاہ کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے مطابق نامعلوم ملزم اس کی موٹرسائیکل چوری کرکے فرار ہوگیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...