بجلی کے کم وولٹیج، شہریوں کا قیمتی برقی سامان جلنے لگا
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) سول لائن کے علاقے میں کم وولٹیج کا مسئلہ شدت اختیار کرنے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ، جبکہ علاقہ مکینوں نے قیمتی برقی اشیاء جلنے اور خراب ہونے کی شکایات کی ہیں۔
تفصیل کے مطابق سول لائن میں بجلی کی کم وولٹیج فراہمی کے باعث گھریلو الیکٹرانک سامان کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ شہریوں کے مطابق کم وولٹیج کے باعث قیمتی برقی اشیاء متاثر ہورہی ہیں، جس سے انہیں مالی نقصان کا سامنا ہے ۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کم وولٹیج کی متعدد شکایات کے باوجود مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل نہیں کیا جارہا۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سول لائن میں کم وولٹیج کے مسئلے کا فوری نوٹس لے کر متعلقہ افسران اور عملے کو بجلی کی وولٹیج درست کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں تاکہ مزید قیمتی سامان کو نقصان سے بچایا جاسکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments