پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی:شیخ راشد اکرام
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے نظریاتی کارکن شیخ راشد اکرام نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔
پارٹی کارکنان بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے لیے عوام سے رابطے مزید مؤثر بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام عوام کے بنیادی مسائل کے حل اور نچلی سطح تک اختیارات کی منتقلی میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ پیپلز پارٹی عوامی مسائل کے حل اور جمہوری عمل کے تسلسل کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments