ڈکیتی کے بعد فائرنگ خاتون اور دیور زخمی، ملزمان فرار

ڈکیتی کے بعد فائرنگ  خاتون اور دیور زخمی، ملزمان فرار

ملتان (کرائم رپورٹر) تھانہ کینٹ کے علاقے قاسم بیلہ میں ڈکیتی کرکے فرار ہونے والے مسلح ملزمان کی فائرنگ سے خاتون اور اس کا دیور زخمی ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق مسلح افراد ایک گھر میں ڈکیتی کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ گھر کے باہر موجود ہمسائے عابد اور اس کی بھابھی نے مزاحمت کی کوشش کی۔ اس دوران ملزمان نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں عابد کے بازو میں دو گولیاں لگیں جبکہ اس کی بھابھی بھی معمولی زخمی ہوگئی۔ ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے نشتر ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...