موسمیاتی خطرات میں کمی کیلئے شجرکاری ،قوانین پر عملدرآمد تیز

 موسمیاتی خطرات میں کمی کیلئے شجرکاری ،قوانین پر عملدرآمد تیز

موسمیاتی خطرات میں کمی کیلئے شجرکاری ،قوانین پر عملدرآمد تیز ڈپٹی کمشنر کی فضائی آلودگی روکنے کیلئے بھٹوں، صنعتوں اور گاڑیوں کے معائنے کی ہدایت

وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی ) ڈپٹی کمشنر وہاڑی کی زیرصدارت موسمیاتی خطرات میں کمی کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں شجرکاری مہم پر پیش رفت اور ماحولیاتی قوانین پر عملدرآمد بارے بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے فضائی آلودگی کی روک تھام کیلئے ماحولیاتی قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے اور شجرکاری مہم مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے بتایا کہ نمبرداری گرانٹ کے رقبہ جات، سکولز، کالجز، یونیورسٹیز، پٹرول پمپس اور صنعتی یونٹس میں 43 ہزار پودے لگائے جاچکے ہیں، جبکہ انٹر ڈسٹرکٹ روڈز پر مزید 73 ہزار پودے لگانے کا کام جاری ہے ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ زگ زیگ ٹیکنالوجی کی خلاف ورزی پر بھٹوں اور صنعتی یونٹس کو 60 لاکھ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید ہدایت کی کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں، بھٹوں اور صنعتی یونٹس کی مزید انسپکشنز کی جائیں اور کسانوں کو فصلوں کی باقیات جلانے سے اجتناب کے حوالے سے آگاہی دی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...