نجی سکولوں کی رجسٹریشن مدت ، فیس میں تبدیلی کی تجویز

نجی سکولوں کی رجسٹریشن مدت ، فیس میں تبدیلی کی تجویز

نجی سکولوں کی رجسٹریشن مدت ، فیس میں تبدیلی کی تجویزماہانہ فیس کے تناسب سے رجسٹریشن فیس مقرر،چار سال کیلئے رجسٹر کرنے پر غور

ملتان (خصوصی رپورٹر) پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن کی مدت اور فیس میں تبدیلی کی تجویز سامنے آگئی ہے ، جس کے تحت سکولوں کو چار سال کیلئے رجسٹر کرنے اور رجسٹریشن فیس ماہانہ فیس کے تناسب سے مقرر کرنے پر غور کیا جا رہا ہے ۔ مجوزہ قواعد کے مطابق 1500 روپے ماہانہ فیس لینے والے سکول کی رجسٹریشن فیس 10 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے ، جبکہ 2500 روپے تک ماہانہ فیس والے سکولوں سے 20 ہزار روپے رجسٹریشن فیس وصول کی جائے گی۔ اسی طرح 5 ہزار روپے ماہانہ فیس والے سکول کی رجسٹریشن فیس 50 ہزار، جبکہ 10 ہزار روپے ماہانہ فیس لینے والے سکول کی فیس ایک لاکھ روپے مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق 20 ہزار روپے ماہانہ فیس لینے والے سکولوں کیلئے رجسٹریشن فیس 2 لاکھ روپے ہوگی، جبکہ 20 ہزار روپے سے زائد ماہانہ فیس وصول کرنے والے سکولوں کیلئے یہ فیس 10 لاکھ روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے ۔ مجوزہ طریقہ کار کے تحت فیس کی ادائیگی پر سکول کو چار سال کیلئے رجسٹریشن جاری کی جائے گی۔ رجسٹریشن کی مدت مکمل ہونے پر تجدید کیلئے مقررہ رجسٹریشن فیس کا 50 فیصد ادا کرنا ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے قواعد و ضوابط کی منظوری کابینہ کمیٹی سے لینے کی تجویز بھی زیر غور ہے ۔ منظوری کے بعد رجسٹریشن کے نئے طریقہ کار اور فیسوں کا اطلاق کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...