انٹرمیڈیٹ دوسرا سالانہ امتحان تین نومبر سے شروع

انٹرمیڈیٹ دوسرا سالانہ امتحان تین نومبر سے شروع

انٹرمیڈیٹ دوسرا سالانہ امتحان تین نومبر سے شروع سنگل فیس کیساتھ داخلہ فارم چھ اکتوبر تک جمع کرانے کی آخری تاریخ مقرر

ملتان (خصوصی رپورٹر) پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرپرسن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق انٹرمیڈیٹ گیارہویں، بارہویں، کمبائنڈ اور لسانیات کا دوسرا سالانہ امتحان 2026ء تین نومبر سے شروع ہوگا۔ تعلیمی بورڈ نے ریگولر اور پرائیویٹ امیدواروں کیلئے آن لائن داخلہ فارم اور فیس جمع کرانے کا شیڈول جاری کردیا ہے ۔ شیڈول کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ فارم 24 ستمبر سے 6 اکتوبر، ڈبل فیس کے ساتھ 7 سے 13 اکتوبر جبکہ ٹرپل فیس کے ساتھ 14 سے 17 اکتوبر تک جمع کرائے جاسکیں گے ۔ اس کے بعد 18 سے 23 اکتوبر تک ٹرپل فیس کے ساتھ 500 روپے یومیہ اضافی فیس ادا کرکے فارم جمع کرائے جاسکیں گے ۔ پرائیویٹ ری ایپیئر امیدواروں کیلئے پارٹ سیکنڈ کی سنگل فیس 3100 روپے بمعہ پریکٹیکل اور 3050 روپے بغیر پریکٹیکل مقرر کی گئی ہے ۔ پرائیویٹ کمبائنڈ امیدواروں کی سنگل فیس 4000 روپے بمعہ پریکٹیکل اور 3900 روپے بغیر پریکٹیکل ہوگی۔ ریگولر امیدواروں کیلئے پارٹ سیکنڈ کی سنگل فیس 4450 روپے بمعہ پریکٹیکل اور 4400 روپے بغیر پریکٹیکل مقرر ہے ۔ ریگولر کمبائنڈ امیدواروں کیلئے یہی فیس بالترتیب 5300 اور 5200 روپے ہوگی۔ مارکس امپروومنٹ اور اضافی مضامین کے امیدواروں کیلئے بھی الگ فیس مقرر کی گئی ہے ۔ پہلی بار امتحان دینے والے پرائیویٹ امیدواروں کیلئے 1200 روپے انرولمنٹ فیس جبکہ مارکس امپروومنٹ اور اضافی مضامین کے امیدواروں کیلئے 1400 روپے سند فیس بھی لازمی قرار دی گئی ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...