25 ہزار سکول ٹیچرز انٹرنز کی ضلع وار نشستیں جاری

25 ہزار سکول ٹیچرز انٹرنز کی ضلع وار نشستیں جاری

25 ہزار سکول ٹیچرز انٹرنز کی ضلع وار نشستیں جاری پرائمری 6133، ایلیمنٹری 6012 ،ہائی و ہائر سیکنڈری کیلئے 12855 مختص

ملتان (خصوصی رپورٹر) سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی کمی دور کرنے کیلئے 25 ہزار سکول ٹیچرز انٹرنز (ایس ٹی آئیز) کی ضلع وار نشستوں کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔ محکمہ تعلیم کے مطابق پنجاب کے 36 اضلاع میں مجموعی طور پر 25 ہزار ایس ٹی آئیز بھرتی کیے جائیں گے ۔ جاری اعداد و شمار کے مطابق پرائمری سطح کیلئے 6 ہزار 133، ایلیمنٹری کیلئے 6 ہزار 12 جبکہ میٹرک ٹیک، ہائی اور ہائر سیکنڈری سطح کیلئے 12 ہزار 855 نشستیں مختص کی گئی ہیں۔ ضلع وار تقسیم میں فیصل آباد کو سب سے زیادہ ایک ہزار 847 نشستیں دی گئی ہیں، جن میں 264 پرائمری، 511 ایلیمنٹری اور ایک ہزار 72 ہائی و ہائر سیکنڈری نشستیں شامل ہیں۔ قصور میں ایک ہزار 493، خانیوال میں ایک ہزار 269، رحیم یار خان میں ایک ہزار 126، ساہیوال میں 983، سرگودھا میں 971، لاہور میں 960، راولپنڈی میں 918، جھنگ میں 876 اور وہاڑی میں 850 نشستیں مختص کی گئی ہیں۔ ملتان ضلع کیلئے مجموعی طور پر 669 نشستیں رکھی گئی ہیں، جن میں 189 پرائمری، 142 ایلیمنٹری اور 338 ہائی و ہائر سیکنڈری سطح کی نشستیں شامل ہیں۔ لودھراں میں 379، راجن پور میں 360، چنیوٹ میں 346 جبکہ حافظ آباد میں 261 نشستیں مختص کی گئی ہیں۔ محکمہ تعلیم کے مطابق ایس ٹی آئیز کی بھرتی سے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی کمی کم کرنے اور تدریسی سرگرمیاں بہتر بنانے میں مدد ملے گی، جبکہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو تدریسی شعبے میں مواقع بھی ملیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...