10 کلو غیر معیاری خوراک تلف، مالکان کو بھاری جرمانے
ملتان ڈبل پھاٹک، مظفرآباد پھاٹک ، قاسم پور کالونی میں 3 بیکرز کی چیکنگجہانیاں، خانیوال، وہاڑی، بوریوالا، لودھراں اور دنیاپور میں بھی کارروائیاں
ملتان (لیڈی رپورٹر) ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کی ہدایت پر ملتان ڈویژن میں فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارروائیاں جاری ہیں۔ ٹیموں نے سویٹس اینڈ بیکرز، ہوٹلز، ریسٹورنٹس، ہسپتالوں کی کینٹینز اور دیگر فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن کی۔ اس دوران ناقص صفائی، غیر معیاری خوراک اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر متعدد فوڈ بزنس مالکان کو جرمانے کئے گئے جبکہ 10 کلو غیر معیاری خوراک تلف کر دی گئی۔ملتان میں چوک ڈبل پھاٹک، مظفرآباد پھاٹک اور قاسم پور کالونی میں 3 سویٹس اینڈ بیکرز کو واشنگ ایریا میں گندا پانی جمع ہونے ، خوراک ڈھانپ کر نہ رکھنے اور سٹوریج ایریا میں حشرات کی موجودگی پر مجموعی طور پر 55 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ ڈی ایچ اے شاپنگ آرکیڈ کے ریسٹورنٹ کو فریزر اور پانی کے برتن صاف نہ ہونے پر 25 ہزار جبکہ ریلوے اسٹیشن کے قریب ہوٹل کو واٹر فلٹر نہ لگانے اور ناقص صفائی پر 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔خانیوال میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کی کینٹین کو ایکسپائر مشروبات اور ناقابل سراغ کریم رکھنے پر 15 ہزار، کبیروالا ہسپتال کی کینٹین کو کھانوں میں چائنہ نمک اور کھلے مصالحے استعمال کرنے پر 15 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ جہانیاں، خانیوال، وہاڑی، بوریوالا، لودھراں اور دنیاپور میں بھی مختلف فوڈ پوائنٹس کو ناقص صفائی، ایکسپائر اشیا، غیر معیاری دودھ، حشرات کی موجودگی اور گوشت کی نامناسب اسٹوریج سمیت دیگر خلاف ورزیوں پر جرمانے کئے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments