نکاح رجسٹرار 15 ہزار روپے رشوت لیتے گرفتار

نکاح رجسٹرار 15 ہزار روپے رشوت لیتے گرفتار

نکاح رجسٹرار 15 ہزار روپے رشوت لیتے گرفتاراینٹی کرپشن ٹیم کی کارروائی،ملزم ذوالفقار احمد سے رقم برآمد ، مقدمہ درج

ملتان (کرائم رپورٹر) اینٹی کرپشن ملتان ریجن کی ٹیم نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں کارروائی کرتے ہوئے نکاح رجسٹرار کو مبینہ طور پر 15 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق گرفتار ملزم ذوالفقار احمد ضلع لودھراں میں بطور نکاح رجسٹرار فرائض انجام دے رہا تھا۔ ملزم نے اللہ دتہ ولد اللہ وسایا کے کزن کے نکاح کے اندراج کے عوض مبینہ طور پر 15 ہزار روپے رشوت طلب کی اور رقم وصول کی۔ کارروائی کے دوران اینٹی کرپشن ٹیم نے ملزم کو موقع پر گرفتار کرکے اس کے قبضے سے رشوت کی رقم برآمد کرلی، جسے قانونی ضابطے کے مطابق تحویل میں لے لیا گیا۔ حکام کے مطابق ملزم کے خلاف متعلقہ قانونی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ اینٹی کرپشن ٹیم نے واقعہ کی مزید تفتیش شروع کردی ہے اور ملزم سے رشوت وصولی سمیت دیگر معاملات کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد قانون کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...