میپکو نادہندگان کیخلاف آپریشن‘ 92کروڑ 53لاکھ وصول

میپکو نادہندگان کیخلاف آپریشن‘ 92کروڑ 53لاکھ وصول

میپکو نادہندگان کیخلاف آپریشن‘ 92کروڑ 53لاکھ وصولجنوبی پنجاب کے 15اضلاع میں ٹیموں کی کارروائی، کیٹیگریز سے ریکوری

ملتان (خصوصی رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گل محمد زاہد کی ہدایت پر بجلی کے نادہندگان سے واجبات کی وصولی کیلئے میپکو کے تمام آپریشن سرکلوں میں بھرپور ریکوری آپریشن جاری ہے ۔ افسران کو نادہندگان کے خلاف مسلسل کارروائی کرتے ہوئے بقایاجات کی زیادہ سے زیادہ وصولی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ رواں ماہ کی ریکوری رپورٹ کے مطابق میپکو نے رننگ ڈیفالٹرز، منقطع کنکشنز اور اقساط پر واجبات ادا کرنے والے صارفین سمیت مختلف کیٹیگریز کے 46ہزار 588نادہندگان سے مجموعی طور پر 92 کروڑ 53 لاکھ روپے وصول کرلئے ۔آپریشن سرکلوں کے سپرنٹنڈنگ انجینئرز اور ونگ کمانڈر رینجرز کی نگرانی میں میپکو، رینجرز اور پولیس کی مشترکہ ٹیمیں جنوبی پنجاب کے 15 اضلاع میں نادہندگان کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کر رہی ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق 40 ہزار 349 گھریلو نادہندگان سے 61 کروڑ 34 لاکھ روپے ، 3 ہزار 795 تجارتی صارفین سے 8 کروڑ 19 لاکھ، 363 صنعتی نادہندگان سے 5 کروڑ 77 لاکھ، ایک ہزار 963 کاشتکاروں سے 16 کروڑ 68 لاکھ اور دیگر کیٹیگریز کے 118 نادہندگان سے 54 لاکھ روپے وصول کئے گئے ۔رننگ ڈیفالٹرز سے 9 کروڑ روپے جبکہ مستقل نادہندگان سے 19 کروڑ 20 لاکھ روپے وصول ہوئے ۔ مستقل نادہندگان میں 8 ہزار 262 گھریلو صارفین سے 12 کروڑ 60 لاکھ، ایک ہزار 571 کمرشل صارفین سے 2 کروڑ 10 لاکھ، 132 صنعتی صارفین سے 90 لاکھ، 900 زرعی ٹیوب ویلوں سے 3 کروڑ 50 لاکھ اور دیگر 55 نادہندگان سے 20 لاکھ روپے وصول کئے گئے ۔ میپکو حکام نے ریکوری مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...