میپکو،پروموشن امتحانات کے نتائج جاری، امیدوار کامیاب
ملتان (خصوصی رپورٹر)میپکو کے شعبہ ٹریننگ اینڈ ایگزامینیشن نے مختلف کیٹیگریز کے پروموشن ٹریننگ امتحانات کے نتائج جاری ۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹی اینڈ ای میپکو کے مطابق جی ایس او ملتان سرکل کی اکاؤنٹس اسسٹنٹ و آڈٹ اسسٹنٹ رابعہ تبسم نے اسسٹنٹ آڈٹ آفیسر، ڈویژنل اکاؤنٹس آفیسر اور اسسٹنٹ بجٹ اینڈ اکاؤنٹس آفیسر کے عہدوں پر ترقی کے امتحان میں کامیابی حاصل کی۔بہاولپور سرکل میں اسسٹنٹ لائن مین سے لائن مین گریڈ سیکنڈ کے عہدے پر ترقی کے ٹی 100 امتحان میں منور حسین نے پہلی، شہزاد اقبال نے دوسری اور محمد سرفراز خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ محمد سجاد بھی امتحان میں کامیاب قرار پائے ۔اسی طرح شعبہ جی ایس سی میں ہیلپر سے فٹر گریڈ سیکنڈ کے عہدے پر ترقی کے جی ایس 100 امتحان میں ساجد علی، اشفاق ظہور اور اسد علی نے کامیابی حاصل کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments