وسیب اتحاد گروپ کا بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اجلاس
دھنوٹ (نامہ نگار) وسیب اتحاد گروپ کے زیرِ اہتمام میونسپل کمیٹی دھنوٹ کی شرقی و غربی یونین کونسلز کے عوامی، سماجی اور سیاسی نمائندوں کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس سے چوہدری محمد اسلام ثانی، چوہدری کاشف اسلام، چوہدری برکت علی ریاض، ڈاکٹر چوہدری محمد اکرام، میاں ولی کاشف، حاجی عرفان انور، رانا یوسف علی، ڈاکٹر نصرت کمال، ملک صدیق نائچ اور حاجی عبداللہ تبسم سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ مقررین نے بلدیاتی انتخابات، جمہوریت کے استحکام اور اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کی اہمیت اجاگر کی۔ اس موقع پر امیدواروں کی رہنمائی کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی، جس کا سربراہ چوہدری محمد اسلام ثانی کو متفقہ طور پر منتخب کیا گیا۔ اجلاس کے اختتام پر ان کے والد مرحوم چوہدری خورشید احمد کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments