سانحہ کارساز کے شہداء کی قربانیاں ناقابلِ فراموش: مظہر علی خان

 سانحہ کارساز کے شہداء کی قربانیاں  ناقابلِ فراموش: مظہر علی خان

عبدالحکیم (نامہ نگار، سٹی رپورٹر)سابق صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع خانیوال مظہر علی خان چوہان نے سانحہ کارساز کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 18 اکتوبر پاکستان پیپلز پارٹی کی تاریخ کا دردناک باب ہے ۔

 اس روز جمہوریت کی بحالی اور عوامی حقوق کی جدوجہد کے دوران متعدد کارکنوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ۔انہوں نے کہا کہ سانحہ کارساز کے شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے جمہوریت، آئین کی بالادستی اور عوامی حقوق کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ شہداء کے مشن کو آگے بڑھانا اور ملک میں جمہوری اقدار کو مضبوط بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...