سانحہ کارساز نے پوری قوم کو غمزدہ کردیاتھا : مظہر رخسار
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) پاکستان پیپلز پارٹی کے تحصیل جنرل سیکرٹری مہر مظہر رخسار سیال ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ 18 اکتوبر پاکستان کی سیاسی تاریخ کا اہم اور یادگار دن ہے۔
جب شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے جمہوریت کی بحالی، عوامی حقوق اور ملک کے روشن مستقبل کے لیے وطن واپسی کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں پیش آنے والے سانحہ کارساز نے پوری قوم کو غمزدہ کردیا، جس میں جمہوریت کے لیے جدوجہد کرنے والے متعدد کارکن شہید اور زخمی ہوئے ۔ سانحہ کارساز کے شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مہر مظہر رخسار سیال ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے جمہوریت، آئین کی بالادستی، عوامی حقوق اور ملکی استحکام کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی جدوجہد پارٹی کارکنوں اور پوری قوم کے لیے مشعلِ راہ ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments