وکلاکی گرفتاریوں کے خلاف پنجاب بار کونسل کا ہڑتال کا اعلان

 وکلاکی گرفتاریوں کے خلاف  پنجاب بار کونسل کا ہڑتال کا اعلان

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پنجاب بار کونسل اور تحصیل بار ایسوسی ایشن چوک سرور شہید نے دو وکلاء کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ اور ڈی جی خان ڈویژن میں مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا۔

پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین چوہدری قیصر نذیر احمد ساہی اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی چوہدری ارشد علی بنجرا نے مشترکہ بیان میں سابق صدر کوٹ ادو بار محمد ارشد صدیقی ایڈووکیٹ اور سابق صدر مظفرگڑھ بار شفیق الرحمن ملانہ ایڈووکیٹ کی گرفتاری کی مذمت کی۔تحصیل بار چوک سرور شہید کے صدر سردار ریاض الحق خان چانڈیہ اور جنرل سیکرٹری چوہدری محمد ممتاز جٹ نے گرفتاریوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے رہائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے وکلاء سے عدالتوں میں پیش نہ ہونے کی اپیل کرتے ہوئے خبردار کیا کہ رہائی نہ ہونے پر احاطہ کچہری میں پولیس کے داخلے پر پابندی عائد کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...