جامع مسجد شرقی کالونی میں سیرت النبیؐ کلاسز کا افتتاح آج ہوگا

 جامع مسجد شرقی کالونی میں سیرت  النبیؐ کلاسز کا افتتاح آج ہوگا

وہاڑی (نمائندہ خصوصی ) مسجد انجمن تبلیغ دین کے زیر اہتمام جامع مسجد شرقی کالونی وہاڑی میں سیرت النبیؐ کلاسز کی افتتاحی تقریب آج بروز سوموار بعد نماز عشاء منعقد ہوگی۔

تقریب سے ناظم تعلیمات جامعہ خالد بن ولید ٹھینگی، شیخ الحدیث والتفسیر مولانا اکرم شہزاد خطاب کریں گے ۔ مسجد کے خطیب اور مستقل مدرس سیرت النبیؐ کلاسز مولانا فاروق معاویہ نے بتایا کہ ہفتے میں دو روز ایک گھنٹے پر مشتمل نشستیں منعقد ہوں گی، جن میں حضور اکرمؐ کی سیرت مبارکہ کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی روشنی ڈالی جائے گی۔ ان کلاسز کا مقصد عوام میں سیرت النبیؐ سے آگاہی اور دینی شعور کو فروغ دینا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...