سفید چھڑی بصارت سے محروم افراد کی خودمختاری کی علامت :عاطف حسین
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) ڈسٹرکٹ بار کے رکن اور ممتاز قانون دان چوہدری عاطف حسین ایڈووکیٹ نے سفید چھڑی کے عالمی دن کے حوالے سے کہا ہے۔
کہ سفید چھڑی بصارت سے محروم افراد کے لیے خود اعتمادی، خودمختاری اور آزادانہ نقل و حرکت کی علامت ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد نابینا اور بصارت سے محروم افراد کو درپیش مسائل اجاگر کرنا اور معاشرے میں ان کے حقوق کے حوالے سے شعور بیدار کرنا ہے ۔ بصارت سے محروم افراد بھی معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور انہیں زندگی کے ہر شعبے میں آگے بڑھنے کے مساوی مواقع فراہم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments