ویگن سے شہری کو کار سواروں نے اغوا کرلیا
رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر )کوٹلہ جعفر لعل کے رہائشی غفار احمد نے پولیس پکار پر اطلاع دی کہ اس کا قریبی عزیز شعیب محمد ہائی ایس ویگن میں سوار ہوکر صادق آباد جارہا تھا کہ بستی عادل شاہ موڑ کے قریب کار سوار افراد نے ویگن روک لی اور اسے زبردستی کار میں بٹھا کر لے گئے ۔
پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق شعیب کے خلاف سندھ کے تھانہ کمھبڑا میں مقدمہ نمبر 113/26 درج تھا۔ اطلاعات کے مطابق سادہ لباس میں ملبوس سندھ پولیس اہلکار اسے تحویل میں لے کر روانہ ہوئے ۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments