گھاس لینے جانے والا 14 سالہ لڑکا لاپتہ

 گھاس لینے جانے  والا 14 سالہ لڑکا لاپتہ

رحیم یار خان (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ظاہر پیر کی رہائشی فوزیہ بی بی نے پولیس پکار پر اطلاع دی کہ اس کا 14 سالہ بیٹا مرسلین گھر سے پیدل مویشیوں کے لیے گھاس لینے گیا تھا، تاہم واپس نہ آیا۔

والدہ کے مطابق انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بیٹے کی تلاش کی، لیکن کامیابی نہ ملنے پر اسے اغوا کیے جانے کا شبہ ظاہر کیا۔ پولیس نے اطلاع موصول ہونے پر لاپتہ لڑکے کی تلاش شروع کردی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...