بجلی کی تقسیم کے نظام میں بہتری کیلئے عملی اقدامات ناگزیر : شہزاد راعی

بجلی کی تقسیم کے نظام میں بہتری کیلئے  عملی اقدامات ناگزیر : شہزاد راعی

ملتان (خصوصی رپورٹر)چیف انجینئر (او اینڈ ایم) ڈسٹری بیوشن میپکومحمد شہزاد راعی نے کہا ہے کہ بجلی کے تقسیمی نظام کی بہتری، کارکردگی میں اضافے اور صارفین کو تسلسل کے ساتھ بجلی کی فراہمی کے لئے منصوبہ بندی اور عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔

 ڈسٹری بیوشن سسٹم کو بہتر بنانے کے لئے جدید طریقہ کار اپنانے ، آپریشنل امور میں بہتری لانے اور کارکردگی کا مسلسل جائزہ لینے پر خصوصی توجہ دی جائے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہاروہاڑی سرکل کمپلیکس میں‘‘بجلی کے نظام کی بہتری، طریقہ کار اور حکمتِ عملی’’ کے موضوع پر منعقدہ لیکچر کے دوران کیا۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ بجلی کی تقسیم کے نظام کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے دستیاب وسائل کا مؤثر استعمال یقینی بنایا جائے اور فیلڈ میں درپیش مسائل کے حل کے لئے منظم اور نتیجہ خیز حکمتِ عملی اختیار کی جائے ۔ بجلی کے نظام کی بہتری ایک مسلسل عمل ہے جس کے لئے تکنیکی امور کی نگرانی، منصوبہ بندی پر عمل درآمد اور کارکردگی میں بہتری کے لئے مسلسل کوششیں ضروری ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...