کوٹ ادو : خستہ حال کالی پل کی ازسرنو تعمیر کا کام شروع
رکاوٹوں کی وجہ سے شہری متبادل راستوں سے طویل چکر کاٹنے پر مجبور تھے
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر شہر کے وسط میں واقع خستہ حال کالی پل کی ازسرنو تعمیر کا کام شروع کردیا گیا، جس سے شہریوں کو آمدورفت میں درپیش مشکلات کے خاتمے کی امید پیدا ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق کالی پل طویل عرصے سے خستہ حالی کا شکار تھا، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ حفاظتی اقدامات کے تحت پل پر رکاوٹیں لگادی گئی تھیں، تاہم تعمیراتی کام شروع نہ ہونے کے باعث شہری متبادل راستوں سے طویل چکر کاٹنے پر مجبور تھے ۔اب وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر پل کی تعمیر کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ شہریوں نے منصوبے پر کام شروع ہونے کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ تعمیراتی کام جلد مکمل ہونے سے آمدورفت کی مشکلات ختم ہوں گی اور بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments