گگو منڈی:غلہ منڈی شہر سے باہر منتقل کی جائے : شہری
زرعی اجناس کی آمدورفت سے سڑکوں پر ٹریفک جام معمول بن چکا
گگو منڈی (نامہ نگار)گگو منڈی میں غلہ منڈی کے باعث شہر کی مختلف سڑکوں پر ٹریفک جام معمول بن گیا ہے ، جس سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ شیخ فاضل روڈ سمیت متعدد راستے ٹریفک کے دباؤ سے متاثر ہورہے ہیں۔شہریوں کے مطابق غلہ منڈی کو قائم ہوئے پچاس سال سے زائد عرصہ گزر چکا ہے ۔ اس وقت شہر کی آبادی اور ٹریفک کا دباؤ نسبتاً کم تھا، تاہم آبادی اور زرعی اجناس کی آمدورفت میں اضافے کے باعث اب منڈی شہریوں کے لیے مشکلات پیدا کررہی ہے ۔شفیق احمد، احمد نواز گجر، فیصل لطیف، حاشر شفیق، سابق چیئرمین ملک محمد فاروق، محمد شاہد اور دیگر شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے مطالبہ کیا ہے کہ غلہ منڈی شہر سے باہر کسی مناسب مقام پر منتقل کی جائے تاکہ ٹریفک کے مسائل کم اور شہریوں کی مشکلات دور ہوسکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments