ہسپتال کی ایکو ، اینستھیزیا مشینیں خراب، مریض مشکلات کا شکار

 ہسپتال کی ایکو ، اینستھیزیا مشینیں خراب، مریض مشکلات کا شکار

دل کے مریض نجی مراکز سے مہنگے داموں ٹیسٹ کرانے پر مجبور ہیں، نوٹس کا مطالبہ

 میلسی (نامہ نگار تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی میں ایکو اور اینستھیزیا مشینوں کی مبینہ خرابی کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ شہریوں کے مطابق اینستھیزیا مشین کی خرابی سے آپریشن کے دوران استعمال ہونے والے آلات اور طریقۂ علاج کے حوالے سے تشویش پائی جاتی ہے ، جبکہ ایکو ٹیسٹ کی سہولت دستیاب نہ ہونے پر دل کے مریض نجی مراکز سے مہنگے داموں ٹیسٹ کرانے پر مجبور ہیں۔ایکو کارڈیوگرافی دل کی ساخت، والوز اور پمپ کرنے کی صلاحیت جانچنے کے لیے اہم ٹیسٹ ہے ۔ سرکاری ہسپتال میں سہولت نہ ہونے سے غریب اور متوسط طبقے کے مریضوں کے اخراجات بڑھ رہے ہیں۔شہریوں نے محکمہ صحت پنجاب، ڈپٹی کمشنر وہاڑی اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مشینوں کی فوری مرمت یا متبادل فراہمی یقینی بنائی جائے ، آپریشن تھیٹر کے آلات اور مریضوں کی نگرانی کے نظام کا معائنہ کرایا جائے اور ایکو ٹیسٹ کی سہولت بحال کی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...