حیاتیاتی تجربہ گاہوں کا تحفظ سائنسی تحقیق کا بنیادی مقصد،ڈاکٹر آصف
ملتان(خصوصی رپورٹر)زرعی یونیورسٹی میں شعبہ پیتھو بائیولوجی اینڈ بائیو میڈیکل سائنسز کے زیرِ اہتمام ایسوسی ایشن آف بائیو رسک مینجمنٹ اور۔۔۔
ہیلتھ سکیورٹی پارٹنرز پاکستان کے اشتراک سے حیاتیاتی تجربہ گاہوں میں سائبر بائیو سکیورٹی کے اصول و اطلاقات پر تین روزہ تربیتی پروگرام اختتام پذیر ہوگیا۔ اختتامی تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں۔ پروگرام میں مختلف جامعات کے محققین اور متعلقہ شعبوں کے ماہرین نے شرکت کی۔ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ حیاتیاتی تجربہ گاہوں اور حساس تحقیقی ڈیٹا کو سائبر خطرات سے محفوظ رکھنا جدید سائنسی تحقیق کا بنیادی تقاضا ہے ۔ جامعات کو سائبر بائیو سکیورٹی کے مؤثر نظام، جامع پالیسیوں اور جدید حفاظتی اقدامات کے ذریعے تحقیقی وسائل کا تحفظ یقینی بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے تربیتی پروگرام سائنسی اداروں کی استعداد کار بڑھانے اور محفوظ تحقیقی ماحول کے قیام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔تربیت کے دوران ماہرین نے شرکاء کو سائبر سکیورٹی، بائیو سکیورٹی اور لیبارٹری رسک مینجمنٹ کے جدید اصولوں سے آگاہ کیا۔ پروگرام کا انعقاد پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف رضا، ڈین فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز، ڈاکٹر اصغر عباس، ڈاکٹر کاشف حسین اور ڈاکٹر محمد عدنان صابر مغل نے کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments