میڈیکل یونیورسٹیز سیکنڈ ترمیمی ایکٹ 2026جاری
ملتان(خصوصی رپورٹر)سرکاری میڈیکل یونیورسٹیز کے پرانے میڈیکل کالجز کی حیثیت بحال کر دی ۔۔۔
، اس حوالے سے میڈیکل یونیورسٹیز سیکنڈ ترمیمی آرڈیننس 2026 جاری کر دیا گیا ہے ۔نئے آرڈیننس کے تحت وائس چانسلرز کے اختیارات میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے ترمیمی آرڈیننس کے مطابق وائس چانسلر یونیورسٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور چیف اکیڈمک آفیسر کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دیں گے ۔ انہیں یونیورسٹی، میڈیکل کالج، نرسنگ کالج، متعلقہ ہسپتال اور پیرا میڈیکل سکول کا انتظامی کنٹرول بھی حاصل ہوگا۔ آرڈیننس کے تحت کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کی حیثیت بحال کرکے اسے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی سے منسلک کر دیا گیا ہے ۔ اسی طرح فاطمہ جناح میڈیکل کالج کو بحال کرکے متعلقہ یونیورسٹی، فیصل آباد میڈیکل کالج کو فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی، راولپنڈی میڈیکل کالج کو راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی جبکہ نشتر میڈیکل کالج کو نشتر میڈیکل یونیورسٹی سے منسلک کر دیا گیا ہے نئے آرڈیننس کے ذریعے میڈیکل کالجز کی سابقہ حیثیت کی بحالی اور وائس چانسلرز کے انتظامی اختیارات میں اضافے سے متعلق قانونی تبدیلیاں متعارف کرائی گئی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments