منشیات فروش اظہر موچی گرفتار،مقدمہ درج

منشیات فروش اظہر موچی  گرفتار،مقدمہ درج

جودھ پور(نمائندہ دنیا)تھانہ بارہ میل پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ،ایس ایچ او رانا ذوالفقار علی کی کارروائیاں تیز۔۔۔

، منشیات فروش اظہر موچی گرفتار،مقدمہ درج۔تفصیل کے مطابق تھانہ بارہ میل پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دیں۔ پولیس نے ناکہ بندی کے دوران کارروائی کرتے ہوئے مبینہ منشیات فروش اظہر موچی سکنہ حشمت مرالی کو گرفتار کر لیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروشی سمیت جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...