گاڑیوں سے بیس غیر قانونی گیس سلنڈرز ضبط
جلال پورپیروالا(نامہ نگار)مسافر گاڑیوں میں غیر قانونی گیس سلنڈرز کے استعمال کیخلاف اسسٹنٹ کمشنر کا کریک ڈاؤن، 20 سلنڈر ضبط۔۔۔
. تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر جلال پور سعد صہیب سرور نے مسافر گاڑیوں میں غیر قانونی گیس سلنڈرز کے استعمال کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف بس اسٹینڈز پر کارروائیاں کیں اور مسافر گاڑیوں کی چیکنگ کی.اس دوران گاڑیوں میں نصب 20 گیس سلنڈر ضبط کر لئے .اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سعد صہیب سرور نے کہا کہ مسافر گاڑیوں میں غیر قانونی اور غیر محفوظ گیس سلنڈرز کا استعمال انسانی جانوں کیلئے سنگین خطرہ ہے .
مسافروں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے ضروری ہے کہ ٹرانسپورٹرز حفاظتی اصولوں پر مکمل عمل کریں۔مسافر گاڑیوں میں غیر قانونی گیس سلنڈرز کے استعمال کی روک تھام کیلئے چیکنگ اور کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments