صادق آباد ،نوجوانوں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت
صادق آباد (نامہ نگار )پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے نائب صدر رانا طارق محمود خاں کی امام بارگاہ آمد کے۔۔۔
موقع پر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن (PYO) کے کوآرڈینیٹر شاہزیب چاچڑ کیکاوشوں سے نوجوانوں نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں شفیق احمد، رفیق احمد، رانا تنویر، فیضان شر، عبدالصمد، قاسم علی، علی حسن، علی رضا، حسن محمود، محسن شاہ، رانا حسن اور حسن شفیق شامل ہیں۔اس موقع پر قاسم علی کو پیپلز یوتھ آرگنائزیشن (PYO) کا نائب صدر منتخب کیا گیا۔آخر میں رانا طارق محمود خاں نے پارٹی میں شامل ہونے والے تمام نوجوانوں کو مبارک باد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments