عشقِ رسول ؐ اور محبتِ اہلِ بیتؓ ایمان کی بنیاد،احمد حسن فاروق
وہاڑی(خبر نگار،نمائندہ خصوصی)معروف عالم دین و مذہبی سکالر صاحبزادہ احمد حسن فاروق نے ارشد یعقوب کی رہائش گاہ پر منعقدہ زکر رسول ؐ محفل اہلبیت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عشقِ رسول ؐ اور۔۔۔
محبتِ اہلِ بیتؓ ایمان کی بنیاد اور نجات کا ذریعہ ہے حضور اکرم ؐ کی مبارک تعلیمات انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہیں تفصیل کے مطابق وہاڑی قلندری گروپ کے بانی چوہدری ارشد یعقوب گجر ، حسن یعقوب گجر ، سلطان گجر ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ آفیسر کالونی میں ذکر رسول ؐ محفل اہلبیت کا انعقاد کیا گیا ملک کے معروف مزہبی سکالر مقرر صاحبزادہ احمد حسن فاروق آف فیصل آباد نے خصوصی خطاب فرمایا اس موقع پر معروف نعٹ خوان حضرات قاری شاہد محمود قادری ، غلام فرید چشتی ، حافظ محمد ریحان روفی ، افضل قادری ، توقیر اسلم قریشی نے بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت کے موتی پروئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments