کتے کا تیرہ سالہ لڑکے پر حملہ،مالک کیخلاف مقدمہ
واقعہ چوک سرور شہید کے علاقہ چک نمبر 502 ٹی ڈی اے میںپیش آیا
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تیرہ سالہ لڑکے پرپالتو خونخوار کتے کاحملہ، مالک کے خلاف مقدمہ درج۔ تفصیل کے مطابق تھانہ صدر چوک سرور شہید کے علاقہ چک نمبر 502 ٹی ڈی اے میں پالتو کتے کے حملے سے 13 سالہ لڑکا مدثر عباس زخمی ہوگیا۔ مدعی مقدمہ غضنفر عباس نے پولیس کو درخواست دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ان کا بیٹا مدثر عباس گھر ہیڈ لانجو سے کام پر جا رہا تھا کہ ملزم محمد بوٹا ولد مصطفیٰ قوم باجوہ، سکنہ چک نمبر 502 ٹی ڈی اے کے پالتو کتے نے ان کے بیٹے کو کاٹ کر زخمی کردیا۔ مدعی کے مطابق ملزم موقع پر موجود تھا اور دیکھتا رہا، جبکہ اس نے اپنے پالتو خونخوار کتے کو کھلا چھوڑ رکھا تھا، جس کے باعث اس کا بیٹا کتے کے حملے میں زخمی ہوا۔ پولیس نے مدعی کی درخواست پر ملزم محمد بوٹا کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments