چوک فاروق اعظم کی سڑک ادھوری چھوڑ کر ٹھیکیدار غائب

چوک فاروق اعظم کی سڑک ادھوری چھوڑ کر ٹھیکیدار غائب

مکین اور راہگیر پریشان،زیر تعمیر سڑک مکمل نہ ہونے سے آمدورفت میں مشکلات

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار )چوک فاروق اعظم کی سڑک ادھوری چھوڑ کر ٹھیکیدار مبینہ طور پر غائب، اہل علاقہ اور راہگیر پریشان’زیر تعمیر سڑک مکمل نہ ہونے سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات، ڈپٹی کمشنر خانیوال سے نوٹس لینے اور سڑک کی تعمیر مکمل کرانے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق چوک فاروق اعظم کی سڑک کا کچھ حصہ ادھورا چھوڑے جانے کے باعث اہل علاقہ اور راہگیروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ شہریوں کے مطابق سڑک کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا تھا، تاہم ٹھیکیدار مبینہ طور پر کام ادھورا چھوڑ کر غائب ہو گیا، جس کے باعث سڑک کی تکمیل التوا کا شکار ہے اور شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے ۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ سڑک کا ایک حصہ تعمیر نہ ہونے کے باعث آمدورفت متاثر ہو رہی ہے ، جبکہ روزانہ اس راستے سے گزرنے والے موٹر سائیکل سواروں، رکشہ ڈرائیوروں اور دیگر راہگیروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ سڑک کی نامکمل تعمیر کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے ، جبکہ شہریوں کو اپنی منزل تک پہنچنے کے لیے مشکلات برداشت کرنا پڑ رہی ہیں۔شہریوں کے مطابق ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کے بعد انہیں بروقت مکمل کرنا متعلقہ محکموں اور ٹھیکیداروں کی ذمہ داری ہے ، لیکن سڑک کا کچھ حصہ ادھورا چھوڑ دیے جانے سے عوامی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ اگر تعمیراتی کام جلد مکمل نہ کیا گیا تو شہریوں کو مزید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...