بینظیر انکم سپورٹ پروگرام خان گڑھ کا دفتر فعال کرنیکا حکم

 بینظیر انکم سپورٹ پروگرام خان گڑھ کا دفتر فعال کرنیکا حکم

نوابزادہ عدنان احمد خان اور نوید اصغر مکول نے فعال کرنیکی درخواست کی تھی

مونڈکا (نامہ نگار )ممبر پیپلز پارٹی صوبائی کونسل پنجاب میاں نوید اصغر مکول کی خصوصی درخواست پر چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد نے عرصہ سے بند بینظیر انکم سپورٹ پروگرام خان گڑھ کے دفتر کو فعال کرنے کے حکم دے دیا۔ سوموار سے باقاعدہ دفتر کھلے گا۔ دو روز قبل ایم این اے نوابزادہ افتخار احمد خان کے بیٹے نوابزادہ عدنان احمد خان اور ممبر پیپلز پارٹی پنجاب کونسل میاں نوید اصغر مکول نے ہمراہ امجد خان میرانی اور ملک وسیم صدیق چئیر پرسن پروگرام سینیٹر روبینہ خالد سے ملاقات کر کے خان گڑھ دفتر دوبارہ فنکشنل کرنے کی درخواست کی تھی جس پر فوری عملدرامد کرتے ہوئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام خان گڑھ کا دفتر فوری کھولنے عملہ تعینات کرنے اور دفتری ضروریات فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے گئے باوثوق ذرائع کے مطابق 26اکتوبر بروز سوموار سے دفتر باقاعدہ کھل جائیگا اور خواتین کے مسائل حل ہونا شروع ہو جائیں گے رابطہ کرنے پر ایم این اے نوابزادہ افتخار احمد خان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سوموار سے دفتر کھلنے کے قوی امکان ہے تاہم ایک دو روز عملہ کی تعیناتی میں لگ سکتے ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...