خانیوال ، ٹریفک پولیس اہلکار ڈیوٹیوں سے غائب،ٹریفک جام

خانیوال ، ٹریفک پولیس اہلکار ڈیوٹیوں سے غائب،ٹریفک جام

شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا،ٹریفک جام سے لڑائی جھگڑوں کے واقعات

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)خانیوال میں ٹریفک پولیس اہلکار ڈیوٹیوں سے غائب، سکول اوقات میں ٹریفک جام معمول بن گیا، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا’ٹریفک جام کے باعث لڑائی جھگڑوں کے واقعات میں اضافہ، ڈی پی او خانیوال سے نوٹس لے کر ٹریفک نظام بہتر بنانے کا مطالبہ۔ تفصیل کے مطابق شہر کی شہری حدود میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کی مبینہ عدم موجودگی کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے ، خصوصاً سکولوں میں چھٹی اور داخلے کے اوقات میں مختلف شاہراہوں اور چوکوں پر ٹریفک جام ہونا معمول بن چکا ہے ۔ ٹریفک کی روانی متاثر ہونے سے طلبہ و طالبات، والدین، ملازمین، تاجروں اور عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، جبکہ ٹریفک جام کے دوران تلخ کلامی اور لڑائی جھگڑوں کے واقعات بھی بڑھنے لگے ہیں۔شہریوں کے مطابق صبح کے وقت سکولوں میں جانے اور چھٹی کے اوقات میں سڑکوں پر گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور رکشوں کا رش بڑھ جاتا ہے ، لیکن اس دوران ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے متعلقہ مقامات پر ٹریفک پولیس اہلکاروں کی موجودگی نظر نہیں آتی۔ ٹریفک کی مناسب نگرانی اور مو ثر انتظامات نہ ہونے کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں۔

 اور شہریوں کو اپنی منزل تک پہنچنے میں غیر ضروری تاخیر کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹریفک جام کے دوران بعض ڈرائیور جلدی نکلنے کی کوشش میں غلط سمت سے گاڑیاں گزارنے اور ایک دوسرے کے راستے میں رکاوٹ بننے لگتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...