صدر انجمن تجارت پیشہ خواتین طاہرہ انجم کیلئے یادگاری شیلڈ
ملتان( لیڈی رپورٹر )وومن یونیورسٹی ملتان کی جانب سے معروف سماجی کارکن اور صدر انجمن تجارت، ملازمت و زراعت پیشہ خواتین طاہرہ نجم کو۔۔۔
ان کی سماجی خدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔ وائس چانسلر وومن یونیورسٹی ڈاکٹر شاہدہ بتول اور سابق وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے سالانہ سیرت النبی ﷺ کانفرنس کے موقع پر انہیں شیلڈ پیش کی۔اس موقع پرسابق وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہا کہ سماجی خدمت ایک عظیم جذبہ ہے جو معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کا ذریعہ بنتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments