پولیس کانسٹیبل چرس،آئس،ہزاروں روپے نقدی سمیت گرفتار

پولیس کانسٹیبل چرس،آئس،ہزاروں  روپے نقدی سمیت گرفتار

ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس کانسٹیبل سے بھاری مقدار میں چرس اور آئس برآمد کرلی گئی مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا ۔۔

تھانہ سیتل ماڑی پولیس نے جہانگیر آباد کے قریب چھاپہ مار کر ایک شخص کو گرفتار کیا ، جو پولیس کانسٹیبل نکلا، پولیس کانسٹیبل شاہد عباس اس وقت تھانہ لوہاری گیٹ میں تعینات ہے ، سیتل ماڑی پولیس نے اس کے قبضے سے 2460 گرام چرس، 80 گرام آئس اور 35 ہزار سے زائد رقم بھی برآمد کر لی ہے ، ملزم کے خلاف سب انسپکٹر عامر سعید کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...