آوارہ کتوں کے حملے ، دو کمسن لڑکوں سمیت پانچ افراد زخمی
رحیم یار خان (ڈسٹرکٹ رپورٹر)رحیم یار خان اور نواحی علاقوں میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں دو کمسن لڑکوں سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔۔۔
تفصیلات کے مطابق بستی درکھان ولہار کے 11 سالہ محمد ارسلان، بستی سروہی کے 13 سالہ شان، چک 45 پی کی 18 سالہ عاصمہ، بستی عطا محمد کے 13 سالہ محمد فرحان اور موضع سونک کی 27 سالہ عابدہ پر آوارہ کتوں نے حملہ کرکے انہیں کاٹ لیا۔متاثرین کی چیخ و پکار سن کر قریبی افراد موقع پر پہنچے اور انہیں کتوں سے بچا کر ہسپتال منتقل کیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments