فلور ملوں کو600بوری گندم سمگل کرنے کی کوشش ناکام
رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر)محکمہ خوراک کے عملہ نے ٹریکٹرٹرالیوں کے ذریعے ضلع راجن پورسے رحیم یارخان کی فلو ملوں کو600بوری گندم سمگل کرنے کی۔۔
کوشش ناکام بنادی گندم ضبط کرنے کے بعد ٹریکٹرٹرالی ڈرائیوروں کاکارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیاگیا۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ شب فوڈانسپکٹرمحمداصغر نے چاچڑاں شریف بے نظیر شہید بریج روڈ پر خفیہ نشاندہی پردو ٹریکٹرٹرالیوں کے ذریعے ضلع راجن پورسے 600بوری گندم رحیم یارخان کی دوفلور ملوں چناب فلور اور منٹھار فلورمل کوسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments