ٹریننگ کا امتحان دینے ملتان گئی 20 سالہ لڑکی لاپتہ
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) ملتان آرمی سنٹر میں ٹریننگ کے لیے داخلے کا امتحان دینے جانے والی 20 سالہ لڑکی لاپتہ ہوگئی۔۔۔
، اہل خانہ نے مبینہ اغوا کا خدشہ ظاہر کردیا۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ محمود کوٹ کے علاقے موضع ٹبی نظام کی رہائشی سائرہ منظور نے پولیس کو درخواست دی کہ اس کی 20 سالہ چھوٹی بہن فوزیہ منظور دختر منظور حسین یکم نومبر کو ملتان آرمی سنٹر میں ٹریننگ کے لیے داخلے کا امتحان دینے گئی تھی، تاہم وہ تاحال گھر واپس نہیں پہنچی۔ اہل خانہ نے مختلف مقامات پر اس کی تلاش کی، لیکن کوئی سراغ نہ مل سکا۔ مدعیہ نے خدشہ ظاہر کیا کہ نامعلوم افراد نے اس کی بہن کو اغوا کرلیا ہے ۔ پولیس تھانہ محمود کوٹ نے سائرہ منظور کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 426/26 بجرم دفعہ 365 بی درج کرکے لڑکی کی تلاش شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments