بوگس چیک دینے پر قریبی عزیز سمیت میاں بیوی کیخلاف مقدمات
وہاڑی (نمائندہ خصوصی) کاروباری لین دین اور رقم کی واپسی کے تنازع پر بوگس چیک دینے کے الزام میں قریبی عزیز اور۔۔۔
میاں بیوی کے خلاف تھانہ سٹی پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔تفصیلات کے مطابق کپڑے کے تاجر شیخ ذیشان لطیف نے اپنے بھانجے عبداللہ قیوم کو کاروبار کے لیے 23 لاکھ روپے ادھار دیے ۔ مقررہ وقت پر رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تو ملزم نے مزید مہلت طلب کرتے ہوئے چیک دے دیا، جو مقررہ تاریخ پر بینک سے کیش نہ ہوسکا۔دوسرے واقعے میں دانیوال ٹاؤن کی رہائشی فوزیہ کنول نے دیرینہ شناسائی اور اعتماد کی بنیاد پر محمد فاخر احسان کو اپنے شوہر کو اچھی ملازمت دلوانے کے لیے گواہان کی موجودگی میں تین لاکھ روپے دیے ۔ ملازمت نہ ملنے پر رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تو ملزم کی اہلیہ صباحت بی بی نے 50 ہزار روپے نقد اور باقی رقم کا چیک دے دیا، جو مقررہ تاریخ پر کیش نہ ہوسکا۔پولیس نے دونوں مدعیان کی درخواستوں پر الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ، تاہم تاحال کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments