ستھرا پنجاب پروگرام، بعض ورکرز کی مبینہ غیر حاضری نگرانی کا نظام سوالیہ نشان

ستھرا پنجاب پروگرام، بعض  ورکرز کی مبینہ غیر حاضری نگرانی کا نظام سوالیہ نشان

وجھیانوالہ (نامہ نگار) ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت تعینات بعض ورکرز کی مبینہ غیر حاضری اور صفائی کے عملی کام میں۔۔۔

 عدم دلچسپی کے باعث نگرانی کے نظام پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔شہریوں کے مطابق بعض ورکرز صرف حاضری لگانے تک محدود ہیں، جبکہ سرکاری خزانے سے انہیں باقاعدگی سے تنخواہیں ادا کی جا رہی ہیں۔ اس کے باوجود صفائی کے کام میں ان کی عملی کارکردگی دکھائی نہیں دے رہی۔ شہریوں نے سوال اٹھایا ہے کہ ورکرز کی حاضری اور ڈیوٹی کی نگرانی کا ذمہ دار کون ہے اور ان کی کارکردگی کا جائزہ کس طرح لیا جا رہا ہے ؟۔عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے غیر جانبدارانہ انکوائری کرائی جائے ۔اور ذمہ داروں کا تعین کرکے ان کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری تنخواہیں وصول کرنے والے ورکرز کی عملی ڈیوٹی یقینی بنائی جائے اور محض حاضری کو کارکردگی کا معیار بنانے کے بجائے صفائی کے کام کی مؤثر نگرانی کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...