وجھیانوالہ میں نکاسی آب کا نظام ناکارہ، گندا پانی سڑکوں پر جمع
وجھیانوالہ (نامہ نگار) وجھیانوالہ میں عرصہ دراز سے نکاسی آب کا نظام درست نہ ہو سکا، جس کے باعث بند نالوں کا گندا پانی سڑکوں پر۔۔۔
جمع ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ خصوصاً مسجد جانے والے نمازیوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ گندے پانی سے گزرنے کے باعث نمازیوں کے کپڑوں پر چھینٹے پڑنے سے انہیں دشواری ہوتی ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ نکاسی آب کا مسئلہ طویل عرصے سے حل طلب ہے ، لیکن متعلقہ اداروں کی جانب سے اس پر توجہ نہیں دی جا رہی۔ گندا پانی نہ صرف آمدورفت میں رکاوٹ بن رہا ہے بلکہ اہل علاقہ کے لیے بھی پریشانی کا باعث ہے ۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لے کر بند نالوں کی صفائی کرائی جائے۔ اور نکاسی آب کا مستقل انتظام کیا جائے تاکہ انہیں اس مشکل سے نجات مل سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments