وجھیانوالہ بنیادی سہولیات سے محروم، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، سٹریٹ لائٹس غائب
وجھیانوالہ (نامہ نگار) قصبے کی صورت اختیار کرنے کے باوجود وجھیانوالہ آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے ۔۔۔۔
چک نمبر 67/15-L وجھیانوالہ تقریباً 20 چکوک کا اہم تجارتی مرکز ہے ، جہاں روزانہ ہزاروں افراد خریداری اور دیگر کاروباری سرگرمیوں کے لیے آتے ہیں، لیکن یہاں پختہ سڑکوں اور اسٹریٹ لائٹس جیسی بنیادی سہولیات بھی دستیاب نہیں ہیں۔اہل علاقہ کے مطابق رات کے وقت سڑکوں پر اندھیرا چھایا رہتا ہے ، جس کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات پیش آتی ہیں جبکہ چوری کی وارداتوں کا خدشہ بھی رہتا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اہم تجارتی مرکز ہونے کے باوجود علاقے کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھنا باعث تشویش ہے ۔اہل علاقہ نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وجھیانوالہ کی محرومیوں کا فوری ازالہ کیا جائے ، سڑکوں کی تعمیر و مرمت کرائی جائے اور اہم شاہراہوں سمیت گلیوں میں اسٹریٹ لائٹس نصب کی جائیں تاکہ شہریوں کو محفوظ اور بہتر سفری سہولیات میسر آ سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments