شفاف انتخابات ہوئے تو پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی، مختار کھوکھر

شفاف انتخابات ہوئے  تو پیپلز پارٹی بھاری اکثریت  سے کامیاب ہوگی، مختار کھوکھر

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کوٹ ادو کے ڈسٹرکٹ انفارمیشن سیکرٹری ملک مختار کھوکھر نے۔۔۔

 کہا ہے کہ شفاف اور منصفانہ انتخابات ہوئے تو پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم منتخب ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سرائیکی صوبے کا قیام پیپلز پارٹی کے منشور کا حصہ ہے اور جماعت عوامی امنگوں کی حقیقی ترجمان ہے ۔انہوں نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جمہوری جدوجہد اور سیاسی بصیرت کے باعث ملک میں جمہوریت کا تسلسل برقرار ہے ۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی حقوق، جمہوریت اور محروم طبقات کے مسائل کے لیے آواز بلند کی ہے ۔ملک مختار کھوکھر نے پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے نائب صدر اور رکن پنجاب اسمبلی ممتاز علی خان چانگ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پنجاب اسمبلی میں سرائیکی صوبے کے قیام کا مطالبہ اٹھا کر وسیب کے عوام کے جذبات کی ترجمانی کی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...