اوچھے ہتھکنڈوں سے فضل الرحمن کو دبایا نہیں جا سکتا، عمر فاروق

اوچھے ہتھکنڈوں سے فضل الرحمن  کو دبایا نہیں جا سکتا، عمر فاروق

وہاڑی (نمائندہ خصوصی)جمعیت علمائے اسلام ضلع وہاڑی کے جنرل سیکرٹری قاری عمر فاروق نعمانی نے کہا ہے کہ ۔۔۔

سیاسی میدان میں ناکامی کے بعد حکمران اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے مولانا فضل الرحمان اور ان کی جماعت کو دبانے میں کامیاب نہیں ہو سکتے ۔ آزادی صحافت کے نام پر کسی کی نجی زندگی میں مداخلت کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ کی ڈرون فوٹیج بنانے اور اسے نشر کرنے میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ۔میڈیا سیل جمعیت علمائے اسلام کے کوآرڈینیٹر مولانا اظہار الحق کی جانب سے جاری کردہ اخباری بیان کے مطابق قاری عمر فاروق نعمانی نے کہا کہ چادر اور چار دیواری کے تقدس کی پامالی میں ملوث عناصر کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے۔ ، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کے لیگل ایڈوائزر سینیٹر کامران مرتضیٰ کے بھائی کی دکان سیل کرنا اور پارلیمنٹ کے ارکان، ان کی اہلیاؤں اور اہل خانہ سے سیکیورٹی واپس لینا قابل مذمت ہے ۔ حکمران میڈیا ٹرائل اور بے بنیاد الزامات کے ذریعے جمعیت کی قیادت کو مرعوب نہیں کر سکتے ۔قاری عمر فاروق نعمانی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی قومی اور جمہوری خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں۔ کسی بھی دباؤ یا بلیک میلنگ کے ذریعے عوامی امنگوں کی ترجمانی کا سلسلہ نہیں روکا جا سکتا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...