پٹرولنگ پولیس نے اشتہاری ملزم گرفتار کرلیا
جلال پورپیروالا (نامہ نگار) پٹرولنگ پولیس نے ای پولیس ایپ کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پوسٹ علی پور موڑ کے اے ایس آئی آصف کامران نے قنبر حسین کانجو اور محمد شاہد کے ہمراہ دورانِ گشت ایک مشتبہ شخص کو ای پولیس ایپ کے ذریعے چیک کیا۔ پڑتال کے دوران اس کی شناخت مدثر حسین کے نام سے ہوئی، جو تھانہ شجاع آباد سٹی کے مقدمہ نمبر 861/25 بجرم 489-F میں اشتہاری تھا۔پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا اور مزید کارروائی کے لیے تھانہ صدر جلال پور کے حوالے کردیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments