میلسی میں 70 کلو ممنوعہ چائنہ نمک برآمد، سٹور مالک جرمانہ
وہاڑی (خبرنگار) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ممنوعہ چائنہ نمک فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے میلسی کے علاقے سائفن روڈ پر ایک کریانہ سٹور سے 70 کلو چائنہ نمک برآمد کرکے موقع پر تلف کر دیا۔
جبکہ سٹور مالک کو 60 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نے معائنے کے دوران ممنوعہ نمک کی فروخت کا انکشاف کیا۔ سٹور میں اشیائے خورونوش زمین پر رکھی گئی تھیں، خوراک اور دیگر اشیا الگ رکھنے کا انتظام نہیں تھا جبکہ خریداری کا ریکارڈ بھی فراہم نہیں کیا گیا۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد نے کہا کہ چائنہ نمک کا استعمال ہائی بلڈ پریشر سمیت صحت کے مختلف مسائل کا سبب بن سکتا ہے ۔ ممنوعہ اشیا کی فروخت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments